اسلام آباد(آن لائن) وزیراعظم نوازشریف نے پانامہ لیکس کیس کی سماعت اور سیاسی کشیدگی کے پیش نظر دورہ کرغزستان منسوخ کر دیا۔ اطلاعات کے مطابق وزیراعظم نواز شریف نے 2نومبر کو شیڈول دورہ کرغزستان منسوخ کر دیا ہے ۔ ذرائع کا کہنا تھاکہ وزیرا عظم نے شنگھائی تعاون تنظیم کے اجلاس میں شرکت کیلئے 2 نومبر کوکرغزستان جانا تھا لیکن اب وزیراعظم کی نمائندگی مشیر خارجہ سرتاج عزیز کریں گے ۔ذرائع نے بتایا کہ پانامہ لیکس سے متعلق دائر درخواستوں کی سماعت یکم نومبر کو ہونی ہے اور اس سلسلے میں لارجر بنچ بھی تشکیل دیدیا گیا ہے جس کے باعث وزیراعظم نے اپنا دورہ منسوخ کیا ہے۔ تاہم مسلم لیگ (ن) کے ذرائع کے مطابق وزیراعظم نے اپنا دورہ اسلام آباد میں اپنی مصروفیات کے باعث منسوخ کیا ہے۔
سیاسی صورتحال، وزیراعظم نے دورہ کرغیزستان منسوخ کر دیا
Oct 29, 2016