راولپنڈی: 4 دن کی بچی جاں بحق شیلنگ سے موت ہوئی، عمران، شیخ رشید حکومت اور مظاہرین ذمہ دار ہیں: والدین

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) راولپنڈی میں جاں بحق بچی کے والدین نے الزام لگایا ہے کہ حکومت، عمران خان اور شیخ رشید ہماری بچی کی موت کے ذمہ دار ہیں۔ ہماری بچہ آنسو گیس کی شیلنگ سے دم گھٹنے سے جاں بحق ہوئی۔ راستے بند تھے ڈیڑھ گھنٹہ ہسپتال پہنچنے میں لگا۔ اس حوالے سے ایم ایس بے نظیر ہسپتال کا کہنا ہے کہ پولیس شیلنگ سے کسی نومولود کی ہلاکت نہیں ہوئی۔ بچے کو ہسپتال لایا گیا تو وہ مردہ تھا۔ بچے کو بخار اور سانس کا مسئلہ بتایا گیا۔ پوسٹ مارٹم کے بغیر موت کی وجہ بتائی نہیں جا سکتی۔ عمران خان نے کہا ہے کہ پولیس شیلنگ سے نومولود کی ہلاکت پر صدمہ ہوا نومولود کی ہلاکت کی ذمہ دار پنجاب حکومت ہے۔ شیخ رشید نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ 4 دن کے بچے کی ہلاکت کے ذمہ دار حکمران ہیں ان کو کٹہرے میں لائیں گے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...