فوج نے 3 برس میں عزت کمائی، یقین ہے جنرل راحیل یہی میراث چھوڑ کر جانا چاہیں گے: خواجہ آصف

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا وزارت خزانہ، منصوبہ بندی اور داخلہ کے دفاتر پر قبضہ کرنے کا منصوبہ تھا، انکی پلاننگ تھی پی کیو آر بلاک پر قبضہ کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ سب سے بڑی عدالت عوام کی ہے۔ اگر ہنگامہ ہوتا ہے تو حکومت کی رٹ کمزور ہوجائیگی، ریاست کی رٹ کوئی چیلنج کرے تو ریاست کارروائی کریگی۔ ڈنڈے پڑنا سیاسی جدوجہد کا حصہ ہوتا ہے، اگر انہیں ڈنڈے نہیں کھانے تو کوئی اور کام کرلیں۔ ایک سوال پر کہا کہ ہماری فوج اپنی سوچ کے اعتبار سے بالغ ہوچکی ہے۔ موجودہ صورتحال میں فوج آجائیگی، اسکا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا، فوج پچھلے تین سال کی نیک نامی، عزت اور تقدس کو ضائع نہیں کریگی۔ نیک نامی، عزت، تقدس جنرل راحیل شریف کی میراث ہے۔ یہی میراث چھوڑ کر وہ جانا چاہیں گے۔ جنرل راحیل نے دہشت گردی کیخلاف فیصلہ کن جنگ کا آغاز کیا۔ آج بھی جاری ہے۔ پانامہ لیکس کا معاملہ بالآخر عدالت عظمیٰ میں آیا۔ جمہوریت میں سیفٹی والوز دستیاب ہوتے ہیں۔ اسلام آباد میں فوج کی تعیناتی نہیں کر رہے۔ پولیس موثر طریقے سے نمٹ سکتی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...