اسلام آباد: بنی گالہ آنیوالے دو پی ٹی آئی کارکنوں سے شاک گنیں برآمد

اسلام آباد (نوائے وقت نیوز) اسلام آباد پولیس نے بنی گالہ میں پی ٹی آئی کے دو کارکنوں سے شاک گنیں برآمد کر لیں، یہ گنیں 5 ہزار واٹ کا الیکٹرک شاک دے کر کسی بھی شخص کو کچھ دیر کیلئے بے ہوش کر سکتی ہیں۔ پولیس ذرائع کے مطابق گنیں حسن ابدال سے بنی گالہ آنے والے 6 میں سے 2 کارکنوں سے برآمد کی گئیں۔ ذرائع کا کہنا تھا دونوں کارکنوں کیخلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے کہ شاک گنیں کس مقصد کیلئے لائی گئی تھیں۔ ذرائع کا کہنا تھا کہ شاک گنیں فل چارج ہیں اور ان کے ذریعے فوری ہائی وولٹیج ڈائریکٹ کرنٹ کا جھٹکا دے کر کسی بھی شخص کو کچھ دیر کیلئے بے ہوش کیا جا سکتا ہے۔ پاکٹ سائز شاک گنیں 5 ہزار واٹ کا شاک پہنچانے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔
شاک گنیں

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...