مقبوضہ جموں و کشمیر: 113 دن بیت گئے، بھارتی فوج کے مظالم نوجوانوں کا جذبہ ختم نہ کرسکے، خاتون سمیت دو کشمیری شہید

مقبوضہ جموں و کشمیر میں بھارتی جارحیت کا نہ ختم ہونے والا سلسلہ جاری ہے، کشمیری ظلم و جبر کے سامنے ڈٹ گئے، نوجوان رہنما برہان وانی کی شہادت نے کشمیریوں میں آزادی کی نئی روح پھونک دی، انسانیت سوز مظالم کے باوجود کشمیری نہ ڈرے نہ پیچھے ہٹے۔
بھارتی فوج کی جانب سے گھر گھر چھاپوں اور گرفتاریوں کا سلسلہ جاری ہے، کپواڑا میں نوجوان کشمیری اور ایک خاتون کو شہید کردیاگیا جس کے بعد شہید کشمیریوں کی تعداد ایک سو بارہ سے تجاوز کر گئی ہے، باندی پورہ میں بھارتی فوج نے جماعت اسلامی کے رہنما کو گرفتار کرلیا۔
باندی پورہ، سرینگر سمیت متعدد علاقوں میں شدید جھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے، بھارتی فوج نے ایک بار پھر ریاست دہشتگردی دکھاتے ہوئے آنسو گیس کی شیلنگ اور پیلٹ گن کا بے دریغ استعمال کیا۔
وادی میں کرفیو نافذ ہے، فوجی درندے مسلسل گرفتاریوں میں مصروف ہیں، کئی علاقوں میں انٹرنیٹ اور موبائل سروس بھی بحال نہیں ہوسکی۔ بھارت نے ریاستی دہشتگردی دکھا کر کشمیریوں کو زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔

ای پیپر دی نیشن