اسلام آباد (این این آئی) وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ حسد اور اقتدارکی ہوس نے عمران خان کو دماغی مریض بنا دیا ہے، چار سالوں میں جتنا وقت جھوٹ بولنے میں ضائع کیا اْتنا وقت شہباز شریف سے ٹریننگ میں گزارتے تو آج خیبر پختونخواہ میں پنجاب جیسی ترقی ہوتی جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران خان جب بھی بولتے ہیں جھوٹ بولتے ہیں آج بھی پھروہی تقریر اوروہی جھوٹ بولا گیا، حسد اور اقتدارکی ہوس نے چیئرمین پی ٹی آئی کو دماغی مریض بنا دیا ہے، انہوں نے کہا کہ عمران خان نے چار سالوں میں جتنا وقت جھوٹ بولنے میں ضائع کیا گیا اْتنا وقت شہباز شریف سے ٹریننگ میں گزارتے تو آج خیبر پختونخواہ میں پنجاب جیسی ترقی ہوتی ۔ انہوں نے کہا کہ کیا ہی اچھا ہوتا آج عمران خان احتساب کمیشن کا تالا کھولنے کا اعلان کرتے انہوں نے کہا کہ تبدیلی لانے کیلئے شہباز شریف کی طرح دن رات کام کرنا پڑتا ہے، انہوں نے کہا کہ جلسوں میں جھوٹ بول کر لوگوں کی خدمت نہیں ہوتی اور نہ ہی تبدیلی آتی ہے۔
مر یم اور نگز یب