مری ، اسلام آباد (نامہ نگار خصوصی+ نمائندہ خصوصی) وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی جو ہفتہ کے روز اپنے طالب علمی کے دور کے ساتھیوں سے خصوصی ملاقات کیلئے گورنمنٹ ہاؤس مری پہنچے تھے۔ انہوں نے یہاںہفتہ کا دن خاصا مصروف گزارا ۔ اس دوران شاہد خاقان عباسی لارنس کالج گھوڑا گلی میں زمانہ طالب علمی کے دوران پڑھنے والے اولڈ گیلین جین کی تعداد قریباً 35 تھی۔ انکے ہمراہ لارنس کالج گئے جہاں انہوں نے اپنے کالج کے پرنسپل بریگیڈیر (ر) مجاہد عالم کی رہنمائی میں پورے کالج خصوصاً اپنے کلاس رومز اور ہاسٹل کا معائنہ کیا اور اپنے کلاس فیلوز کے ہمراہ زمانہ طالب علمی کی یادیں تازہ کیں۔ وزیراعظم نے اس موقع پر لارنس کالج کیلئے بعض مراعات کا بھی اعلان کیا۔ انہوں نے وہاں موجودہ طلباء سے بھی ملاقات کی۔ وزیر اعظم نے اپنے ہم جماعت طلباء کی میزبانی کے فرائض خصوصی طور ادا کرتے ہوئے انہیں یہاں پنڈی پوائنٹ کے نشیب میں واقع اپنے ایک ہوٹل بلیو پائنز میں ٹھہرایا ۔ وزیر اعظم چالیس برس پہلے جس گرائونڈ میں فٹ بال کھیلا کرتے تھے اسی گرائونڈ میں انہوں نے اپنے دوستوں کے ساتھ فٹ بال کھیلا اور دن کا کھانا بھی لارنس کالج مری میں کھایا۔ شا م کے وقت دوستوں کے ہمراہ پھر گورنمنٹ ہاؤس مری پہنچ گے ہفتے کو انہوں نے عشائیہ بلیو پا ئنز ہوٹل میں کیا جبکہ اتوار کو نا شتہ ان دو ستوں کے سا تھ کرنے کے بعد وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی اسلا م آبا د کیلئے روانہ ہو نگے۔دریں اثنا رکن قومی اسمبلی چوہدری عابد رضا نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں شاہد خاقان عباسی نے کوٹلہ ارب علی خان کو سوئی گیس کی سہولت فراہم کرنے اور کھاریاں میں سروس روڈ کی تعمیر کی منظوری دی اور متعلقہ محکموں کو منصوبہ جات کو جلد شروع کرنے اور پایہ تکمیل تک پہنچانے کی ہدایات جاری کیں۔