پاکستان میں دوہرا معیار، سب کو مساوی انصاف ملنا چاہئے : پرویز اشرف

لاہور(صباح نیوز)سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدلیہ کا احترام کیا ہے،جسے بھی عدالت سے بلاوا آتا ہے پیش ہوتے ہیں ،مگر سب کو برابری کی سطح پر انصاف ملنا چاہیے۔لاہور میں احتساب عدالت میں پیشی کے موقع پرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے راجہ پرویزاشرف نے کہا کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ عدالتوں کا سامنا کیا آئندہ بھی کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے ہمیشہ عدالت میں اپنی بے گناہی ثابت کی ہے۔پرویز اشرف نے کہا کہ ملک میں انصاف کا دوہرا معیارچل رہا ہے،انصاف سب کیلئے برابر ہونا چاہیے، جس پر کرپشن کے الزامات ہیں وہ آزاد گھوم رہے ہیں جبکہ ہمارے رہنمائوں پر بے بنیاد اور جھوٹے الزامات لگا کر ان کے نام ای سی ایل میں ڈال دئیے گئے ہیں ۔سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ بدقسمتی سے ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ،جسے حکومت کہا جا رہا ہے،انہوں نے ملکی معیشت کو تباہ کر کے رکھ دیا ہے۔پرویز اشرف گزشتہ روز گیپکو میں غیر قانونی بھرتیوں کے خلاف کیس میں لاہور کی احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔ان پر گیپکو میں چار سو سینتیس افراد کو غیر قانونی طور پر بھرتی کرنے کا الزام ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...