بغداد ( آن لائن )عراق کی مشترکہ آپریشنز کمان نے ضلع الحویجہ میں ایک اجتماعی قبر دریافت کی ہے اور اس میں سے فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کی پچاس لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔مشترکہ آپریشنز کمان نے ہفتے کے روز ایک بیان میں کہا ہے کہ داعش کے جنگجوؤں نے الحویجہ کے وسط میں واقع گاؤں البکارہ میں دہشت گردی کے حملوں میں سرکاری فوجیوں اور پولیس اہلکاروں کو ہلاک کر دیا تھا۔
کرکوک: اجتماعی قبر سے 50 لاشیں برآمد
Oct 29, 2017