لاہور( سٹاف رپورٹر) تھانہ چوہنگ کے علاقہ میں جیٹھ نے بھابھی کوکلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیاپولیس نینعش پوسٹ مارٹم کے لیے مردہ خانے بھیجوا دی۔امن کالونی کی رہائشی26سالہ کوثر کی 2سال قبل جاوید نامی شخص سے شادی ہوئی اوراس کی ایک 10ماہ کی بیٹی بھی ہے اور اس کا جیٹھ سلیمان جس نے چند ماہ قبل اپنی بیوی کوطلاق دے دی تھی نے مقتولہ سے روٹی کھانے کے لیے مانگی تولیٹ آنے پراس نے غصے میں پاس پڑی ہوئی کلہاڑی سے پے درپے وار کرکے اپنی بھابھی کوشدید زخمی کردیااور موقع سے فرار ہوگیا۔کوثرکو مقامی ہسپتال پہنچایاگیاجہاں وہ پہنچنے سے قبل ہی جاں بحق ہوگئی پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم نشئے کا عادی ہے اورمقتولہ کے بھائی مبین کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔
روٹی تاخیر سے دینے پر جیٹھ نے بھابھی کو کلہاڑی کے وار سے قتل کردیا
Oct 29, 2017