باجوڑ ایجنسی(آ ئی این پی )باجوڑایجنسی میں ڈاکٹرکی غفلت کیوجہ سے 14 ماہ کا بچہ ایڑھی رگڑتا ہوازندگی کی بازی ہار گیا۔عبداللہ بتائی علیزئی نے میڈیا کوبتایاکہ میرے بیٹے بلاول(عمر14ماہ)کوپیٹ میں درد کی شکایت شروع ہوئی جس پربچے کوایجنسی ہیڈکوارٹرہسپتال لایا گیاجہاں پرڈاکٹرعلی محمدنے آپریشن کا کہا اور26اکتوبر کوصبح بچے کا اپریشن کیاگیا، دوسری طرف جب خار ہسپتال کے ڈی ایم ایس ڈاکٹر نصیب گل نے کہا کہ واقعے کی تحقیق شروع کر دی گئی۔