کراچی(اسپورٹس رپورٹر) مشتاق احمدمیموریل پینٹنگولر کپ کر کٹ ٹورنامنٹ میں کراچی ایگلٹس نے ینگ پاک فلیگ سی سی کو 58رنز سے شکست دی۔ کراچی ایگلٹس نے سات وکٹوں کے نقصان پر188رنز بنائے۔مقبول شاہ نے 46رنز،عمر ریاض نے 33اور محمد فاخر نے 25رنز بنائے۔ ٖ فاخر رضا زیدی نے چار اور عرفان احمد،بابر علی نے دو،دو وکٹیں حاصل کیں۔ ینگ پاک فلیگ سی سی 130 رنز آٹھ وکٹوں کو نقصان پر بناسکی۔ یاسین احمد نے شاندار 50 اور منہاج نے 35،ندیم خان نے 15رنز بنائے ، محمد منہاج نے چار عمر ریاض ،عامر بھٹی نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔