لاہور (سپیشل رپورٹر) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے اسلام آباد میں ختم نبوت دھرنے کے شرکاءکی گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسلام آباد دھرنے کے شرکاءپر کسی قسم کا تشدد برداشت نہیں کریں گے، عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے ہم سب ایک ہیں، تحریک لبیک یارسول اللہ کے زیراہتمام دھرنے کے شرکاءکے مطالبات کی تائید و حمایت کرتے ہیں،ڈی چوک میں محصور نہتے شرکاءکیخلاف ریاستی مشینری کا استعمال کیا گیا تو اس کی تمام ترذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ اہلسنّت کو دیوار سے لگانے کا عمل بند کیا جائے، حکمران تشددکے بجائے مذاکرات کا راستہ اختیارکریں۔ اس سلسلے میں پاکستان سنی تحریک کا اہم ترین اجلاس آج شام کومرکز اہلسنّت پر طلب کرلیا ہے جس میں لائحہ عمل کا اعلان کریں گے۔ محمد ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ دھرنے کے شرکاءکو خاردار تاریں لگاکر محصورکرنا اور پانی بندکرنا قابل مذمت ہے۔
ختم نبوت دھرنے کے شرکاءپر تشدد‘ گرفتاریاں قابل مذمت ہیں: ثروت قادری
Oct 29, 2017