برسلز (آن لائن)یورپی یونین نے چینی اور جرمن کمپنیوں کو آٹو سیکٹر میں مشترکہ سرمایہ کاری کیلئے گرین سگنل دیدیا ہے، یورپی کمیشن نے یہ منظوری بش آٹو موبائل سٹیئرنگ (نانجنگ کمپنی ، اے ایس سی این )آف چائنا کو بش آف جرمنی اور ہوا یو آٹو موٹیو سسٹمز کمپنی (حسکو )آف چائنا کی درخواست پر مشترکہ کنٹرول کیلئے دی ہے ۔کمیشن نے فیصلہ کیا ہے کہ تجویز کردہ درخواست کے تحت یہ کمپنیاں یورپی اکنامک ایریا میں معاشی سرگرمیوں کو متاثر نہیں کریں گی ، چینی کمپنیاں آٹو موٹیو صنعتی پیدا وار میں بین الاقوامی شہرت رکھتی ہیں اور اب وہ جرمنی کی کمپنیوں کے ساتھ مشترکہ طورپر آٹو سیکٹر میں کام کرنے کی خواہش مند ہیں ۔
.چینی اور جرمنی کمپنیوں کو یورپی یونین میں کام کرنے کا گرین سگنل مل گیا
Oct 29, 2017