ملتان چیمبر میں تقریب نقشے سے کشمیر غائب ہونے پر تاجر کا احتجاج، برازیلین سفیر کی معذرت

ملتان (سٹاف رپورٹر) برازیل کے سفیر گلاڈیو راجہ گاباجلیانس نے کہا ہے کہ سی پیک مکمل ہونے کے بعد پاکستان دنیا بھر کے سرمایہ کاروں کے لئے پرکشش ملک کی حیثیت اختیار کر جائے گا۔ برازیل اور پاکستان دونوں مل کر تجارت کو بڑھا سکتے ہیں۔ زراعت کے شعبہ میں دونوں ممالک ایک دوسرے کے تجربات سے فائدہ حاصل کر سکتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ملتان چیمبر میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ لاطینی امریکہ میں سی پیک کے حوالے سے کوئی نہیں جانتا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جغرافیائی اہمیت کے باعث چین کی اشیاء کو دیگر ممالک تک پہنچانے کیلئے گیٹ وے بن گیا ہے۔ مزید براں برازیلین سفیر کی طرف سے پروجیکٹر پر دکھائے گئے پاکستان کے نقشے سے کشمیر غائب ہونے پر سابق صدر چیمبر خواجہ محمدیوسف نے احتجاج کیا جس پر برازیلین سفیر نے فوری معذرت کرتے ہوئے کمرشل اتاشی کو نقشے میں کشمیر شامل کرنے کی ہدایت کی۔پاکستان چین کے لئے ضروری ہے اس وجہ سے چین پاکستان میں بھاری سرمایہ کاری کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برازیل پاکستان کو بڑی تعداد میں سویابین ایکسپورٹ کرتا ہے جبکہ پاکستان مشینری‘ فرٹیلائزرز‘ فارماسوٹیکلز‘ سرجیکل آلات‘ آرگینک‘ کیمیکلز و دیگر اشیاء برازیل کو ایکسپورٹ کرتا ہے۔ برازیلین سفیر نے مزید کہا کہ برازیل 65فیصد سے زائد بجلی کی ضروریات ہائیڈرو پاور سے پوری کرتا ہے۔ برازیل پاکستانیوں کو فری مارشل آرٹس کی کلاسز بھی فراہم کر سکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر سال پاکستان سے طلبہ کی کثیر تعداد تعلیم حاصل کرنے آتے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...