سارک چیمبر کے زیر اہتمام عالمی ابلاغیات کے بارے میں 2 روزہ ورکشاپ کل شروع ہو گی

لاہور (سٹاف رپورٹر)جنوبی ایشیائی ممالک میں تعاون کی علاقا ئی تنظیم سارک چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے زیر اہتمام بین الاقوامی ابلاغیات بارے دو روزہ ورکشاپ میں جو 30 اکتوبر سے شروع ہوگی پاکستان کی نمائندگی پنجاب یونیورسٹی کے انسٹی ٹیوٹ آف کمیونیکیشن سٹڈیز کے سینئر فیکلٹی ممبر ڈاکٹر وقار چوہدری کریں گے اور وہ اس موقع پر اپنا تحقیقی مقالہ بھی پیش کریں گے۔ ورکشاپ ماڈریٹر سارک چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹریز کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر حنا سعید اور نئی دہلی کے ایف این ایف کے علاقائی ڈائریکٹر رونلڈ مینا ردوس ہوں گے۔

ای پیپر دی نیشن