.پیچھے نہیں ہٹیں گے، گرفتار کرلو، اشرف جلالی: آج سے جیل بھرو تحریک شروع کرنے کا اعلان

Oct 29, 2017

لاہور،اسلام آباد(سپیشل رپورٹر+خصوصی نمائندہ) تحریک لبیک یارسول اللہ کے چیئر مین مولانا اشرف آصف جلالی نے کہاہے کہ ملک کی بنیادوں میں ہمارا خون ہے ہم اسکو جلتا نہیں دیکھ سکتے، ہمیں گرفتار کرلو ہم جیل میں بھی ہم اپنے مطالبات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، آج سے جیل بھرو تحریک شروع کریں گے،ختم نبوتﷺمیں جیل کے راستہ کو جنت کاراستہ سمجھتے ہیں،ختم نبوتﷺکے آئین میں ترمیم کرنے والوں کوبے نقاب اور ملعون آسیہ بیرون ملک فرار نہ کرنے کی گارنٹی دیں تو دھرنا ختم کردیں گے مگر حکومت مطالبات ماننے کوتیار نہیں۔ وہ اندھیری رات میں ظلم وستم کرنا چاہتے ہیںحکمرانوں نے پانی ،ادویات اور کھانے کوسختی سے بند کر دیا ہے گزشتہ رات سے ہم نے کھانانہیں کھایا ہے اور بھوکے پیاسے ہیںپارلیمنٹ کے سامنے ہم بھوکے پیاسے بیٹھے ہیں فورسز نے آپریشن کی تیاری مکمل کر لی ہے،لائٹس بند کر کے اپنا ظلم وستم چھپانا چاہتے ہیں ہمارے سینکڑوں کارکنان اب تک گرفتار کرلیے گئے ہیں پولیس سول کپڑوں والے ہمارے کارکنان کو پکڑ رہے ہیں، مشترکہ ہنگامی پریس کانفرنس میں حکومتی اقدامات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ حکومت کا دھرنا شرکاء کے لئے پانی بند کر کے وضو تک کے لئے محروم کرنا قابل مذمت ہے۔دھرنا شرکاء جو مکمل پرامن ہیں ان کے لئے حکومت کی جانب سے کھانا پینا وضو کے لئے پانی جیسی حاجات تک بند کر دینا عذاب الٰہی کو دعوت دینے کے مترادف ہے جس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے۔

مزیدخبریں