الخدمت ایمان ہسپتال 10نومبر فنکشنل ہو جائے گا، ڈاکٹر حمیداللہ ملک

تلہ گنگ (نامہ نگار )تلہ گنگ میں50بستروں پر مشتمل الخدمت ایمان ہسپتال 10نومبر کو مکمل طور پر فنکشنل ہو جائے گا، ڈاکٹر حمیداللہ ملک پروجیکٹ ڈائریکٹرالخدمت ایمان ہسپتال نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ یہ خالصتاً عوامی و فلاحی منصوبہ ہے جسکا افتتاح امیر جماعت اسلامی پاکستان سینٹرسراج الحق کریں گے پریس کانفرنس میں ایم ایس، چائیلڈسپیشلسٹ ڈاکٹر مسعود،صدر الخدمت فائونڈیشن آصف گوندل،دیگر موجود تھے ۔ ضلع چکوال میں یہ پہلا ماں اور بچے کی صحت کا مکمل ہسپتال ہے۔ہسپتال میں 45 کمرے، 26 واش روم18بیڈزپر مشتمل6 جنرل وارڈز ہیں، ایمرجنسی میں 6بیڈز ہیں ،2لیبر روم6بیڈز پر ہسپتال میں مستحق افراد کے لیے ویلفئیرڈپارٹمنٹ کا شعبہ بھی موجود ہے جو مستحق افراد کے علاج معالجے کے تما م اخراجات مخیر حضرات کے تعاون سے ہسپتال کو ادکرے گا، ہم2013 نے کے الیکشن میں وعدہ کیا تھا کہ چینجی میں ایمبولینس ،اور تلہ گنگ میں ماں اور بچے کی نگہداشت کا ہسپتال بنائیں گے ۔

ای پیپر دی نیشن