گوجرخان (نامہ نگار)مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے مظہر حسین وارثی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ گوجرخان میں ارکان اسمبلی نے کروڑوں روپے کے ترقیاتی منصوبے دیے جوو عدے اور اعلانات کئے ان کو پورا کر دکھایا تنقید اور مخالفت کرنے والے پہلے حقائق جانیں کہ تحصیل گوجرخان کی تعمیر وترقی میں کون کردار ادا کر رہا ہے عوام کے جو بھی مسائل ہوں گے وہ حل کئے جائیںگے مظہر وارثی نے کہا کہ آئندہ انتخابات میں بھی گوجرخان سے مسلم لیگ ن ہی کامیاب ہوگی۔