شجاع آباد (خبر نگار) وفاقی وزیر آبی وسائل جاوید علی شاہ نے کہا ہے کہ حلقہ میں ہر گاؤں کو بجلی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے۔ موضع گردیزپور اور ست برجی کے تمام علاقوں کو بجلی فراہم کی جائیگی۔ بنگالہ موڑ سے نواں شہر تک روڈ کی مرمت کرائی جائیگی۔ بستی بنگالہ موڑ اور موضع دھندو میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگائیں جائیں گے۔ وفاقی وزیر جاوید علی شاہ نے موضع گردیز پور میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے مزید کہا کہ 2 کروڑ کی گرانٹ سے دیہی بستیوں میں سیوریج کے منصوبے مکمل کئے جائیں گے۔ جلسہ عام سے سابق ممبر صوبائی اسمبلی مجاہد علی شاہ‘ سیاسی رہنما میر ثروت کاظمی‘ میر عمران شاہ‘ سٹی ناظم شجاع آباد ڈاکٹررفیق قریشی‘ یو سی کونسلر جاوید ارائیں‘ سابق یو سی کونسلر اکبر میؤ‘ چوہدری الیاس میؤ اور دیگر نے خطاب کیا۔ جلسہ میں سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ اڈا بنگالہ موڑ پر وفاقی وزیر کاشاندار استقبال بھی کیاگیا۔
حلقہ میں ہر گائوں کوبجلی فراہم کرنا اولین ترجیح ہے: جا وید علی شاہ
Oct 29, 2017