دورہ لاہورکیلئے گروسنہا اور تلکارتنے نے خوف کی دیوار گرا دی

لاہور(نمائندہ سپورٹس)سری لنکن ٹیم پر مارچ2009ء میں دہشتگردوںنشانہ بننے والی بس میں سوار اسانکا گروسنہا منیجر اور ہشان تلکارتنے بیٹنگ کوچ کے طور پر ذمہ داریاں نبھانے کیلئے مہمان سکواڈ کے ساتھ آئے ہیں۔ گولیوں کی زد میں آنے والے احسن رضا موت و حیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد جانبر ہوئے تھے۔واضح رہے کہ پاکستانی امپائر اس وقت جاری ٹیسٹ میچ میں ریزرو امپائر تھے،وہ اتوار کو کھیلے جانے والے ٹی ٹونٹی مقابلے کو سپروائز کرنے کیلئے قذافی سٹیڈیم میں ہوں گے۔ احسن رضا نے کہا کہ9سالہ وقفے کے بعد کسی میچ کیلیے واپس آنے والے آئی لینڈرز نے خوف کی دیوار پھلانگ کر دنیا کو پاکستان کے حوالے سے بڑا مثبت پیغام دیا ہے، مہمان کرکٹرز کی آمد ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کیلئے اہم قدم ثابت ہوگی، لاہور میں ہی سری لنکن ٹیم کے میچ میں امپائرنگ کا موقع ملنا بڑے اعزاز کی بات ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...