تھوراڑ ، محکمہ لائیوسٹاک کے زیر اہتمام مرغیوں اورپنجروں کی تقسیم

تھوراڑ ( نامہ نگار) تھوراڑ میں محکمہ لائیوسٹاک کے زیر اہتمام مرغیوں ، پنجروں اور برتنوں کی تقسیم ۔ گھریلو مرغبانی کی تجدید کے ذریعے دیہی معیشت و صحت عامہ میں انقلاب لایا جاسکتا ہے ۔آزاد کشمیر کی دیہی معیشت کی بنیاد لائیو سٹاک پر قائم ہے۔ دیہی خواتین گھریلوپیمانے پر مرغیاں پال کر نہ صرف اپنے گھر کی ضرورت پوری کر سکتی ہیں بلکہ ایک نجی صنعت کے طور پر بھی اپنا سکتی ہیں۔ اس سے روز گار کے مواقع میں بھی اضافہ ہوگا اور گوشت اور انڈوں کی ضرورت بھی پورا ہوتی ہیں ۔ محکمہ لائیو سٹاک اینڈ ڈیری ڈیویلپمنٹ پروگرام سے گھریلو خواتین میں شعور اجاگر کر کے سفید پوش خواتین میں پنجرے مرغیا ں اور برتن تقسیم کیے گئے ۔ بیک وقت غازی ملت تھوراڑ، ٹائیں ہیلتھ سینٹر ، جنڈالہ بنگوئیں ، پانیولہ کے مقاما ت پر ہزاروںکی تعداد میں مرغیاں غریب اور مستحق خواتین میں تقسیم کی گئیں ۔ دیہی مرغبانی خواتین پروگرام شروع کیا ہے۔ ڈاکٹر طارق محمود ڈسٹرک لائیوسٹا ک اینڈ پولڑی ڈیویلپمنٹ آفیسر ضلع پونچھ راولاکوٹ ، ڈاکٹر خان عثمان خان وٹنری آفیسر ہیلتھ تھوراڑ ، افراز خان سینئر کلرک ، محمد امتیاز اسٹاک اسسٹنٹ نے اس پروگرام میں اپنا بھرپور کردار ادا کیا عوام علاقہ نے پروگرام پر خوشی کا اظہار کیا ۔

ای پیپر دی نیشن