بیجنگ (آ ئی این پی) چینی کیمونسٹ پارٹی نے کہا ہے کہ قومی کانگریس میں طے پانے والے فیصلوں پر عمل کرنا پارٹی کیلئے اہم سیاسی مشن ہے،چینی عوام کو مذکورہ نظریات اور حکمت عملیوں کو سمجھانا بھی اشد ضروری ہے، عوام ملک و قوم کی ترقی کے نصب العین میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔ چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے مطابق چینی کمیونسٹ پارٹی کی نو منتخب انیسویں مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کا اجلاس مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پنگ کی صدارت میں بیجنگ میں منعقد ہوا۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ مستقبل میں پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں طے پانے والی اہم حکمت عملی، نظریات اور فیصلوں کو صحیح انداز میں سمجھ کر ان پر عمل کرنا پارٹی کو درپیش سب سے اہم سیاسی مشن ہے ۔اس کے ساتھ ہی تمام چینی عوام کو مذکورہ نظریات اور حکمت عملیوں کو سمجھانا بھی اشد ضروری ہے تاکہ عوام پارٹی اور حکومت کی پوری طرح حمایت کر سکیں اور ملک و قوم کی ترقی کے نصب العین میں اپنا اپنا کردار ادا کریں۔