ایرانی صدر حسن روحانی نے کہا ہے کہ اپنے دفاع کے لئے میزائلوں کی تیاری جاری رکھیں گے۔ایرانی پارلیمنٹ سے خطاب کرتے ہوئے صدر حسن روحانی کا کہنا تھا کہ ان کے ملک نے اپنے دفاع کے لئے پہلے بھی میزائل تیارکئے اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اپنے ملک کا دفاع کرنا ہمارا حق ہے اور بین الاقوامی معاہدے کی خلاف ورزی نہیں ہے۔