اے پی سی کرپشن بچاؤ مہم ‘ 3 رکنی ٹھگوں کا ٹولہ احتساب سے نہیں بچ سکتا‘ فیاض الحسن

Oct 29, 2018

راولپنڈی (نیوزرپورٹر) پنجاب کے وزیر اطلاعات و ثقافت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ’’ اے پی سی‘‘ کے نام پر ’’کریشن بچائو‘‘ مہم میں شریک تین رکنی ٹھیگوں کا ٹولہ احتساب سے نہیں بچ سکتا ‘عوام جانتے ہیں کہ ملک کو معاشی طور پر دیوالیہ کر کے منی لانڈرنگ کے ذریعے کریشن کا مال ٹھکانے لگانے والوں کا یوم حساب قریب آگیا ہے ۔بیرون ممالک اربوں کھربوں روپے کے انبار لگانے والوں نے پاکستان کے غریب عوام کو دو وقت کی روٹی سے محروم اور ملک کو کنگال کر دیا ہے۔اب کسی اے پی سی یا این آر او کے لبادے میں جان نہیں چھوٹے گی اور نہ ہی بے وقت کی راگنی سے عوام کو گمراہ کیا جاسکے گا۔راولپنڈی میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ محمد نواز شریف اور مسٹر زرداری کا گٹھ جوڑ کسی جمہوریت یا ملک و قوم کے لیے نہیں بلکہ اپنے غیر قانونی اثاثوں کے تحفظ کے لیے ہے جس میں وہ کبھی کامیاب نہیں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ مولانافضل الرحمن سے پاکستان تحریک انصاف کی جیت ہضم نہیں ہو رہی اور وہ اپنی شکست کا بدلہ ملک میں احتجاجی سیاست سے قومی ترقی اور معاشی استحکام میں روڑے اٹکاکر لینا چاہتے ہیں۔
فیاض الحسن

مزیدخبریں