مکرمی! آپ کے اخبار کی وساطت سے حکومت پنجاب کے اعلیٰ حکام کی توجہ اس طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں کہ واہگہ بارڈر سے پاکستان میں داخل ہونے کے بعد سب سے پہلے جو بڑی آبادی آتی ہے وہ جلوموڑ ہے۔ یہ جی ٹی روڈ پر واقع ہے اور واہگہ ٹاﺅن کا علاقہ ہے۔ غیر ملکی سیاح، بارڈر پر پریڈ دیکھنے والے ہزاروں لوگ روزانہ واہگہ بارڈر پر جاتے ہیں جلوموڑ کے مقام پر واہگہ ٹاﺅن انتظامیہ کی ملی بھگت سے سڑک، فٹ پاتھ سروس روڈ گرین بلٹ ہرجگہ ریڑھیوں ا ور چھاپوں سے بھرے پڑے ہیں۔ ٹریفک کا نظام دہم برہم رہتا ہے۔ پیدل چلنا بھی مشکل ہو گیا ہے۔ واہگہ ٹاﺅن کی انتظامیہ ان تمام سے منتھلیاں لیتی ہے۔ روزانہ ہزاروں روپے ان ڈیڑھی والوں سے اکٹھے کئے جاتے ہیں۔ حکومت پنجاب اور وزیراعظم نے ملک کو صاف ستھرا رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ حکومت پنجاب کے اعلیٰ حکام فوری طور پر اس پر کارروائی کریں واہگہ بارڈر سے بی آربی نہرجلو موڑ تک تجاوزات سے سڑک، سروس روڈ اور فٹ پاتھ خالی کروائے جائیں۔ (حاجی چودھری عبدالحق لاریکس کالونی گڑھی شاہو لاہور)