نوٹ بندی بڑی سازش، بھارتی حکمرانوں نے کالا دھن سفید کرلیا: غلام نبی

Oct 29, 2018

نئی دہلی(این این آئی) کانگریس پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق مرکزی وزیر غلام نبی آزاد نے رافیل جنگی طیارہ سودے کو ملک کی تاریخ کا سب سے بڑا دفاعی گھپلا قرار دیا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ضلع دفتر پر منعقدہ پارٹی کارکنوں کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آزاد نے کہا کہ 516 کروڑ روپے کےرافیل جنگی طیاروں کو موجودہ حکومت نے 1600 کروڑ روپے کی شرح سے خرید کر گھپلا کیاہے۔ نوٹ بندی کو ملک کے ساتھ ایک بڑی سازش قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس دوران بی جے پی اور ان کے سرمایہ داروں نے اپنے کالے دھن پچھلے دروازے سے سفید کر لئے۔

مزیدخبریں