لاہور (سٹاف رپورٹر) صدر مسلم لیگ (ن) اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر میاں شہباز شریف کو آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور اس کے بعد قومی اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لئے اسلام آباد بھیجا جائے گا۔ شہباز شریف کے ہمراہ نیب کے 2سینئر افسر بھی ہو نگے یاد رہے شہباز شریف کو 30اکتوبر کو ہونیوالی لوکل چھٹی کے پیش نظر ایک روز قبل یعنی آج احتساب عدالت میں پیش کیا جائے گا اور نیب کی جانب سے مزید ریمانڈ کی درخواست کی جائے گی۔مزید براںنےب لاہور نے شر ےف خاندان کی اتوار کے روز لاہور مےں مسلم لےگ(ن) کے صدر شہبا زشر ےف سے ملاقات کی درخواست مستر دکر دی اورملاقات کی اجازت دےنے سے انکار کر دےا۔ احسن اقبال کے مطابق شہبا زشر یف سے ملاقات کےلئے نےب کو درخواست دی گئی تھی مگر نےب نے اس کو مستر دکردیا۔
شہباز شریف / عدالت