اسلام آباد (شفقت علی، دی نیشن رپورٹ) پاکستان کے سینئر حکام نے کہا ہے کہ ملا برادر کو اسلام آباد اور واشنگٹن کے درمیان ڈیل کے تحت رہا کیا گیا امریکہ طالبان کے ساتھ امن ڈیل کیلئے افغانستان میں منصوبہ بندی کر رہا ہے۔ وزارت خارجہ کے سینئر عہدیداروں نے بتایا کہ امریکہ کافی عرصہ سے طالبان کو مذاکرات کی میز پر لانے کیلئے پاکستان پر دباﺅ ڈال رہا ہے ملا غنی برادر اور عبدالصمد شانی کو وہ طالبان سے امن مذاکرات میں مدد کرنی چاہئے دونوں کی رہائی سہ فریقی کوششوں کانتیجہ ہے۔ کابل میں پاکستانی سفارتخانے نے بھی دونوں کی رہائی کی تصدیق کردی ہے۔ پاکستان، امریکہ اور افغانستان رضامند ہیں کہ مذاکرات کے خواہشمند طالبان سے بات چیت ہونی چاہئے۔ افغانستان میں امریکہ طالبان کو حکومت میں شیئر دینے کیلئے تیار ہے۔ طالبان کے دور حکومت میں ملا برادر نے اہم پوسٹوں پر کام کیا تھا غنی کو کراچی سے گرفتار کیا گیا تھا۔ ماہر عالمی امور ڈاکٹرطلعت وزارت نے کہا امریکہ افغانستان میں بھارتیمداخلت بندکرائے پاکستان افغانستان میں امن قائم کرنے کیلئے سنجیدہ ہے۔ افغانستان میں بھارتی مداخلت پاکستان کیلئے براہ راست خطرہ ہے۔
پاکستانی حکام