نوڈیرو (آئی این پی) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے محدود وسائل کے باوجود بہتر کارکردگی دکھائی، خواہش ہے کہ سندھ میں شہریوں کو تمام سہولتیں میسر ہوں۔ تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو نے نوڈیرو کا دورہ کرتے ہوئے مقامی شہریوں اور معززین سے ملاقات کی، شہریوں نے پی پی چیئرمین کو علاقے کے مسائل سے آگاہ کیا۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنما نے شہریوں کو تمام مسائل حل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔
بلاول