خیبرپی کے :خواتین کے سکولوں اور مقابلوں میں مردوں کی شرکت پر مکمل پابندی

پشاور(بیورو رپورٹ) مشیر تعلیم خیبرپی کے ضیاءاللہ خان بنگش نے صوبے کے تمام گرلز سکولوں اور خواتین کے سپورٹس مقابلوں کی تقریبات میں مردوں کی بطور مہمان خصوصی دعوت یا شرکت پر پابندی لگا دی۔مشیر تعلیم ضیاءاللہ بنگش نے وزیراعلیٰ خیبرپی کے محمود خان کی ہدایت پر یہ پابندی لگائی۔ صوبے کے تمام ضلعی تعلیمی افسران کو اس حوالے سے ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ضیاءاللہ بنگش نے ہدایت کی ہے کہ لڑکیوں کے سکولوں میں جتنی بھی تقریبات ہونگی ان میں خواتین صوبائی ارکان اسمبلی یا خواتین اعلیٰ افسران بطور مہمان خصوصی شرکت کریں گی۔
مرد پابندی

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...