ایس ڈی جی 3لوکلائزیشن کی رپورٹ کی نمائش آج ہوگی

اسلام آباد(نا مہ نگار) ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن(ڈبلیو ایچ او)،نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیٹری اینڈ اینڈ کنڈریشن کے تعاون سے آج اسلام آباد میں ایس ڈی جی 3لوکلائزیشن کی رپورٹ کی قومی نمائش کر رہا ہے،افتتاح اور صدارت وفاقی وزیر صحت عامر محمود کیانی کریں گے اور ان کی سربراہی میں پنجاب، سندھ، خیبر پختونخواہ، بلوچستان،اور گلگت بلتستان کے اعلی سطحی صوبائی نمائندے بھی شرکت کریں گے۔نیشنل لانچ کا مقصد صحت سے متعلق مقاصد کے لئے منظور شدہ قومی اور صوبائی اشارے اور اہداف کو فروغ دینا ہے،اس کے علاوہ، قومی اور صوبائی حکام ڈبلیو ایچ او اور دیگر شراکت داروں میں باہمی تعاون کے ساتھ پاکستان میں ایس ڈی جی 3کے اہداف کو حاصل کرنے کے لئے عزم کا اظہار کریں گے۔

ای پیپر دی نیشن