امریکی صدر نے بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی

Oct 29, 2018

نئی دہلی،واشنگٹن (صباح نیوز)امریکی صدر نے بھارتی یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت سے معذرت کرلی ۔ بھارت نے اگلے سال ہونے والی تقریب میں ڈونلڈ ٹرمپ کو بطور مہمان خصوصی شرکت کی دعوت دی تھی۔ واضح رہے کہ بھارت ہر سال 26 جنوری کو بھارت اپنا یوم جمہوریہ مناتا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی حکام نے بھارتی قومی سلامتی مشیر اجیت دوول کے نام خط میں امریکی صدر کے اس فیصلے سے آگاہ کیا۔ امریکی حکام کے مطابق ٹرمپ ملکی مصروفیات کے باعث بھارت نہیں جا سکیں گے، ان مصروفیات میں امریکی صدر کا سٹیٹ آف یونین خطاب بھی شامل ہے۔ ایک سال قبل مودی نے انہیں اپنے دورہ امریکہ کے دوران بھی بھارت کا دورہ کرنے کی دعوت دی تھی۔ مودی نے وائٹ ہاﺅس میں ملاقات میں ان سے کہا تھا کہ میں آپ کو اور اہل خانہ کو ہند آنے کی دعوت دیتا ہوں اور مجھے امید ہے کہ آپ مجھے میزبانی کا شرف بخشیں گے۔ واضح رہے ایران سے تیل اور روس سے میزائل سسٹم کی خریداری پر بھارت کے امریکہ سے تعلقات تناﺅ کا شکار ہیں۔ اوباما امریکہ کے پہلے صدر ہیں جنہوں نے بھارت کے یوم جمہوریہ کی تقریب میں شرکت کی تھی۔

ٹرمپ / معذرت

مزیدخبریں