اسلام آباد(وقائع نگار خصوصی ) سوئی ناردرن گےس کمپنی نے سی ڈی اے کو دو نئے سےکٹرز کے لےے سوئی گےس کی بجائے اےل اےن جی فراہم کرنے کی پےشکش کردی ہے، سےکٹر آئی الےون اور پارک انکلےو مےں سوئی گےس فراہم نہےں جاسکتی، سی ڈی اے اےل اےن جی کے ٹرمےنل کے لےے جگہ مختص کرے، اےس اےن جی پی اےل کا سی ڈی اے کو مراسلہ ارسال کردےاہے ۔ ذرائع کے مطابق اےس اےل اےن جی نے وفاقی ترقےاتی ادارے کی دو ہاوسنگ سکےموں کو سوئی گےس کی فراہمی کے لےے معذرت اختےار کرلی ہے اور وفاقی ترقےاتی ادارے کوان سکےموں کے لےے اےل اےن جی گےس کی فراہمی کی پےشکش کردی ہے ا س ذرےعے کے مطابق اےس اےن جی پی اےل نے سی ڈی اے کوکہاہے کہ پارک انکلےو اور سےکٹر آئی الےو ن مےں اےل اےن جی کی فراہمی کے لےے ٹرمےنل کی جگہ مختص کرےں تو اےل اےن جی فراہم کی جاسکتی
ہے اس زرےعے کے مطابق سوئی گےس کی عدم فراہمی پر سی ڈی اے انتظامےہ اب مخمصے کا شکار ہوگئی ہے اس زرےعے کے مطابق سی ڈی اے انتظامےہ اےس اےن جی پی اےل کی نئی پےشکش کو آئندہ بورڈ کے اجلاس مےں پےش کےا جائےگا جس کے بعد ےہ فےصلہ کےا جائے گا کہ مذکورہ دونوں سکےموں کو گےس کی فراہمی کروائی جائے ےا اےل اےن جی کے ٹرمےنل بنوائے جائےں سی ڈی اے کے اےک سنےئر عہدےدار نے نوائے وقت کے استفسار پر بتاےا کہ اےس اےن جی پی اےل نے سی ڈی اے کو پےشکش کی ہے سی ڈی اے ان سےکٹرز کے لےے اےل اےن جی لے اور بلوں کی وصولی بھی ازخود ہی کرے سوئی گےس کی فراہمی مےں اس رکاوٹ کے باعث مذکورہ دونوں سکےموں مےں سروسز کی فراہمی مےں مزےد تاخےر کے خدشات پےدا ہوگئے ہےں ۔