پاکستان میں حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں تو امراءسے لیکر حکمران طبقے تک سادگی اختیار کریں ججز حکمران، وزراءکی تنخواہیں کم کی جائیں خادم حسین رضوی

Oct 29, 2018

راولپنڈی (نوائے وقت رپورٹ) تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستان کے امیر علامہ خادم حسین رضوی نے کہا ہے کہ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وسلم پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کریں گے اگرآپ پاکستان میں حقیقی تبدیلی چاہتے ہیں تو امراءسے لیکر حکمران طبقے تک سادگی اختیار کریں ججز حکمران، وزراءکی تنخواہیں کم کی جائیں عام آدمی دس بارہ ہزار میں گزارہ کر رہا ہے جبکہ حکمران ، وزراءلاکھوں روپے تنخواہ لے رہے ہیں اس میں کمی کی جائے اور حکومت کی مقررہ پالیسی کے تحت عام آدمی کی تنخواہ 20ہزار مقرر کی جائے بیرونی آقاﺅں کے اشارے پر مدارس کے بارے میں جو کہا جا رہا ہے ہم اس کو تسلیم نہیں کرتے ہم اداروں کا احترام کرتے ہیں تحریک لبیک یا رسول اللہ پاکستانکوئی کارکن کسی بھی صورت قانون کو ہاتھ میں نہ لیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے غازی شادی ہال ڈھوک سیداں مصریال روڈ میں ڈویژنل ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تحریک کے سر پر ست اعلیٰ پیر محمد افضل قادری نے کہا کہ آسیہ ملعونہ کیس توہین رسالت صلی اللہ علیہ وسلم کی سزا پرانصاف کے تقاضے پورے کئے جائیں قانون ناموس رسالت 295سی کے تحفظ کیلئے ملک بھر میں احتجاجی تحریک جاری رہے گی، توہین رسالت دنیا کی سب سے بڑی دہشت گردی ہے ہالینڈ میں ملعون رکن پارلیمنٹ گیرٹ ولڈرز کی گستاخانہ جسارت کی مذمت کرتے ہیں حکومت نوٹس لیکر ہالینڈ سے سفارتی تعلقات کو ختم کرے مملکت خداداد پاکستان میں قرآن و سنت کی بالا دستی کو یقینی بنایا جائے قانون ناموس رسالت کی خلاف ورزی کی گئی تو عشقان رسول سڑکوں پر نکل آئیں گے اور شدید احتجاج کریں گے مسلمانوںکا بچہ بچہ رسول اللہ کی عزت و حرمت پر جان دینے کیلئے تیار ہے دنیا کی کوئی طاقت محبت رسول کو دل سے نہیں نکال سکتی ۔انہوں نے کہاکہ سپریم کورٹ گستاخ رسول آسیہ مسیح ملعونہ کی سزا بحال رکھے کورٹس سے سزا یافتہ گستاخ رسول آسیہ مسیح ملعونہ کو پھانسی دی جائے رعایت دی گئی یافرار کروانے کی کوشش کی گئی تو بھیانک نتائج سامنے آئیں گے اس سلسلہ میں انہیں کیفر کردار تک پہنچانے کیلئے عشقان رسول سراپا احتجاج رہیں گے اور کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔ اپنے خطاب میں پیرسیدعنایت الحق شاہ سلطانپوری نے معزز جج صاحبان کی طرف سے جاری نوٹسز پر کہاکہ تحریک لبیک پاکستان دہشت گرد تنظیم نہیں ہے اسے القاعدہ سے نہ جوڑا جائے ہم نے ملک میں کبھی افتراتفری کی کیفیت نہیں پیدا کی ہم دہشت گردوںکے خلاف ہیں نہ ان کی حمایت کی نہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہ موجودحکمرانوں کو مسلم لیگ کی سابقہ حکومت کی ذلت سے سبق سیکھنا چایئے اور اس ڈگر پر نہ چلیں ہم پاک فوج کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اگر بھارت نے جارحیت کی تو افواج پاکستان کے ساتھ ملکر منہ توڑ جواب دیں گے ۔ اس موقع پر مرکزی نائب امیرپیر سید ظہیر الحسن شاہ، مرکزی ناظم اعلیٰ مولانا وحید نور رضوی،۔ مرکزی رہنما پیر سید عنایت الحق شاہ ، صوبائی امیر پیر قاضہ محمد محمود احمد اعوانی، مفتی قاضی محمد سعید الرحمان قادری،مولانا محمد عبداللطیف قادری، ، پیرمحمد قاسم سیفی، ملک عبدالروف ،مولانا ذوالفقار حیدری، منصور رضا قادری، میجر (ر)یعقوب سیفی، تصدق منظور شاہ، سید عرفان، امیر شاہ بخاری ،ملک جاوید اعوان، قاری ابرار حسین رضوی ،محمد عثمان مرزا مولانا پیر محمد طاہر چشتی،صاحبزادہ مشتاق احمد، حاجی محمد رمضان اعوان چشتی ،مولانا محمد شفیق قادری، جی ایم شہزاد،راجہ وسیم سیفی نے بھی خطاب کیا ۔
خادم رضوی

مزیدخبریں