پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ: سوئی سدرن گیس نے کراچی الیکٹرک کو شکست دیدی

Oct 29, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان پریمیئر فٹبال لیگ میں سوئی سدرن گیس نے آخری لمحات میں کراچی الیکٹرک کی امیدوں کو مسمار کردیا۔ کراچی الیکٹرک نے پہلے ہاف میں اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن فارورڈز نے کئی سنہری مواقع ضائع کر دیئے، سوئی سدرن گیس کے جوابی حملے بھی بیکار گئے۔۔ محمد لال نے 88 ویں منٹ میں گول کرکے سوئی سدرن گیس کو برتری دلائی جس کو محمد خان نے انجری ٹائم میں دگنا کردیا۔

مزیدخبریں