پاکستان کیخلاف سیریز چیلنج ،کھلاڑی مقابلہ کیلئے تیار ہیں کریگ میک ملن

Oct 29, 2018

لاہور(سپورٹس رپورٹر)نیوزی لینڈ ٹیم نے پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کی تیاریاں شروع کر دیں ، کیوی بیٹنگ کوچ کریگ میک ملن سیریز کو ایک چیلنج قرار دے رہے ہیں۔پاکستان کی آسٹریلیا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے بعد ہو گی نیوزی لینڈ سیریز جس کے لیے کیویز کا ٹی ٹونٹی سکواڈ متحدہ عرب امارات کے شہر ابوظہبی میں موجود ہے اور مقابلے کی تیاریوں میں مصروف ہے۔پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان مقابلہ تینوں فارمیٹ میں ہوگا، پہلے مرحلے میں ٹی ٹونٹی سیریز کا آغاز ہوگا جس کے میچز 31 اکتوبر ، 2 نومبر اور 4 نومبر کو کھیلے جائیں گے۔اس حوالے سے نیوزی لینڈ کے بیٹنگ کوچ میک ملن کا کہنا ہے کہ پاکستان ٹیم اس وقت ٹی ٹونٹی کی نمبر ون ٹیم ہے جس کا بائولنگ اٹیک بہت اچھا ہے ، بائولر ریورس سوئنگ بھی کرتے ہیں اور سپن بھی ،جبکہ متحدہ عرب امارات کنڈیشنز پاکستان ٹیم کو سوٹ کرتی ہیں اس لیے یہ سیریز ایک چیلنج ہے۔انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا کے میچز دیکھے ہیں پاکستان ٹیم نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا لیکن نیوزی لینڈ ٹیم میں بھی ٹی ٹونٹی کرکٹ کے تجربہ کار کرکٹرز شامل ہیں۔ ہماری ٹیم نے 2014 میں بھی اچھا کھیلا تھا اس مرتبہ بھی یہی کوشش ہوگی۔کھلاڑی مقابلے کیلئے تیار ہیں اور ابھی جو وقت ملاہے اس میںمزید تیاری کریں گے ۔ پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے ۔ گرین شرٹس کو آسان نہیں لیں گے ۔ دنیا کی نمبر ون ٹیم کے ساتھ مقابلہ بھی اچھا ہو گا ۔ پریکٹس سیشن میں کھلاڑیوں کی خامیاں دور کرنے کی کوشش کی گئی ہے تاکہ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں بڑی ہٹس مار سکیں ۔

مزیدخبریں