عراق و شام کی سرحد پر الحشد الشعبی ملیشیا کی فورسز کے مزید دستے تعینات

Oct 29, 2018

بغداد(این این آئی)عراق میں انبار صوبے کے مغربی حصّے میں شیعہ ملیشیا الحشد الشعبی کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ عراق اور شام کی سرحد پر ملیشیا کی فورسز کے مزید دستے تعینات کر دیے گئے ۔میڈیارپورٹس کے مطابق مذکورہ کمانڈر نے الحشد ویب سائٹ کو دیے گئے ایک بیان میں واضح کیا کہ یہ اقدام سیرین ڈیموکریٹک فورسز (ایس ڈی ایف) کے بعض چیک پوائنٹس کے دہشت گرد تنظیم داعش کے قبضے میں چلے جانے کے بعد کیا گیا ۔ملیشیا کے کمانڈر کے مطابق گزشتہ دو روز کے دوران خراب موسم کے نتیجے میں ایس ڈی ایف کے چیک پوائنٹس کو داعش کی دہشت گرد ٹولیوں نے حملے کا نشانہ بنایا۔

مزیدخبریں