آرمی چیف سے یواے ای کی بری فوج کے کمانڈر کی ملاقات, دفاع،سیکیورٹی اورعسکری تربیت میں تعاون پربھی تبادلہ خیال

Oct 29, 2018 | 17:20

ویب ڈیسک

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے یواے ای کی بری فوج کے کمانڈرمیجرجنرل صالح نے یہاں جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔ ملاقات میں خطے کی سیکیورٹی صورتحال پربات چیت کی گئی۔آئی ایس پی آر کے مطابق دفاع،سیکیورٹی اورعسکری تربیت میں تعاون کے فروغ پربھی بات چیت کی گئی۔ یواے ای کی بری فوج کے کمانڈرمیجرجنرل صالح نے دہشتگردی کیخلاف پاک فوج کے کردارکوسراہا۔آئی ایس پی آر کے مطابق یواے ای بری فورسز کے کمانڈرکوگارڈآف آنرپیش کیاگیا،کمانڈرمیجرجنرل صالح نے یادگارشہداپرپھول چڑھائے

مزیدخبریں