لاہور(نیوزرپورٹر) پاکستان تحریک انصاف مرکزی پنجاب کے صدر اعجازاحمدچوہدری نے کہاکہ فضل الرحمان کا ڈرامہ مارچ پاکستان کی باشعور عوام نے بْری طرح ناکام بنا دیا ہے، مایوسی اور ناکامی فضل الرحمان کے مقدر میں لکھی جا چکی ہے، فضل الرحمان مسترد شدہ ٹولے کا آلہ کار بنا ہوا ہے، پیپلزپارٹی اور ن لیگ اپنی ڈوبتی ہوئی نو کو بچانے کے لئے فضل الرحمان کا سہارہ لئے ہوئے ہیں، فضل الرحمان کی قیادت میں مافیا جمہوری حکومت کے خلاف سازشیں کرنے میں مصروف ہے، انہوں نے کہاکہ پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں کسی این آر او نہیں ملے گی، نہ ڈیل اور ڈھیل کی اجازت ملے گی، عمران خان نے قوم کے سامنے اپنا موقف واضح کردیا ہے اور تمام سازشی ٹولے کے منہ زور دار طمانچہ لگا ہے، پنجاب سیکریٹریٹ میں مرکزی پنجاب کے مختلف اضلاع سے آئے پارٹی رہنماؤں شاہ نوازچیمہ، قیصر ایوب شیخ، سابقہ ایم پی اے علی اصغر منڈا،وزیراعلیٰ شکایت سیل لاہور ڈویڑن کے چیئرمین ملک نوازاعوان، ملک فضل حسین، سرفراز ڈوگرسے ملاقات کے موقع پر گفتگو کررہے تھے۔