دمشق +بغداد (اے پی پی) شامی فوج ترکی کے قریب واقع شہر راس العین کے مرکزی علاقے کے قریب پہنچ گئی۔ شامی فوج نے صوبہ الحسکہ کے مزید7 دیہات کا کنٹرول اپنے ہاتھ میں لے لیا ہے۔ شمالی عراق میں ترک فضائیہ کے ’’پنجہ آپریشن‘‘ کی کارروائی کے نتیجے میں علیحدگی پسند تنظیم ’’پی کے کے‘‘ کے 3 ارکان مارے گئے۔کردش فورسز نے کہا ہے کہ ترکی اور روس کے مابین معاہدے کی پاسداری کرتے ہوئے شام کے شمالی سرحد سے فورسز کا انخلا جاری ہے۔شائع رپورٹ کے مطابق ترکی اور روس کے مابین شامی کرد فورسز (پی وائے جی) کو ترک سرحد سے 30 کلو میٹر دور رکھنے کا معاہدہ طے پایا تھا۔