اسلام آباد (خصوصی نمائندہ)الیکشن کمشن نے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر کے پی کے حکومت کو 13 نومبر تک کاوقت دیدیا۔ ممبر پنجاب الطاف ابراہیم قریشی کی سربراہی میں دو رکنی الیکشن کمیشن کی سماعت کی ۔خیبر پختونخواہ حکومت بار بار یقین دہانیوں کے باوجود اضلاع کی حد بندیوں کا نوٹیفکیشن جمع نہ کرا سکی۔ دور ان سماعت کے پی حکومت نے ایک بار پھر الیکشن کمیشن سے مہلت مانگ لی۔ سیکرٹری بلدیات کے پی کے نے الیکشن کمیشن مزید مہلت مانگی۔ الیکشن کمیشن حکام معاملہ کو لٹکانے پر کے پی حکومت پر برہم ہوگئی اور کہاکہ کئی بار یقین دہانیوں کے باوجود نوٹیفکیشن نہیں دیا جارہا،اضلاع کی حد بندیوں کا نوٹیفیکیشن نہ ہونے سے حلقہ بندیاں نہیں ہوپارہیں۔ سیکرٹری بلدیات نے اپیل کی کہ نوٹیفکیشن پر کام جاری یے آخری مہلت دیدیں۔ بعد ازاں الیکشن کمیشن نے خیبرپختونخوا حکومت کو 13 نومبر تک کاوقت دیدیا۔