سیاست چل رہی ہے نہ معیشت، عمران جلد استعفیٰ دینے والے ہیں: بلاول

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) بلاول بھٹو زرداری نے دعویٰ کیا ہے کہ حکومت سے ملک، سیاست اور معیشت نہیں چل رہی، عمران خان جلد استعفیٰ دینے والے ہیں۔ میں موجودہ حکومت پر اعتماد نہیں کرتا، نااہل حکمران ملک نہیں چلا سکتے۔ پمز ہسپتال کے باہر میڈیا سے گفتگو میں مطالبہ کیا کہ آصف زرداری کو طبی سہولتیں فراہم کی جائیں، ان کا علاج ڈاکٹرز کی ہدایت کے مطابق ہونا چاہیے، طبی سہولتیں سابق صدر کا بنیادی حق ہے۔ عدالتی حکم کے باوجود آصف زرداری کو طبی سہولتیں نہیں دی گئیں۔ عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہونا چاہیے۔ ہم سے آئینی اور جمہوری حقوق بھی چھینے جا رہے ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں کی قیادت کی جان سے کھیلا جا رہا ہے لیکن اس کے باوجود سابق صدر کا حوصلہ بلند ہے۔ آزادی مارچ کو سلام پیش کرتا ہوں، حکومت مخالف مارچ میں مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے جھنڈے نظر آ رہے ہیں۔ ہماری فیملی کا ڈاکٹر میڈیکل بورڈ میں شامل نہیں کرایا۔زرداری نے کبھی ای سی ایل سے نام نکالنے کی درخواست نہیں کی۔ عمران کے ہوتے سابق صدر کو کبھی حقوق نہیں ملیں گے۔ جمہوریت ملک کی ضرورت ہے۔ عوام کو جمہوری فورم نہیں دیا جا رہا۔ تمام مسائل کی جڑ ضدی وزیراعظم ہیں۔ زرداری کی جیل کی نسبت پمز اسپتال میں موجودگی پر خوش ہوں حکومت آصف زرداری کی میڈیکل رپورٹ فراہم کرے۔ ملک میں روشنیوں اور خوشحالیوں کا دور آنے والا ہے۔ حکومت کو آئین اور قانون کی حکمرانی کی طرف جانا چاہئے۔ آصف زرداری کا پنڈی میں ٹرائل کرنے کی کوئی وجہ نہیں بنتی۔ اپوزیشن متفق ہے نالائق اور کٹھ پتلی یہ ملک نہیں چلا سکتا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...