کراچی (نوائے وقت رپورٹ) سٹیٹ بنک نے مالی سال 2019ء میں معاشی صورتحال پر رپورٹ جاری کر دی۔ رپورٹ سات ابواب پر مشتمل ہے۔ جس کے مطابق مالی سال 2019ء ایڈجسٹمنٹ کا سال رہا۔ شرح تبادلہ و سود کے ترقیاتی اخراجات میں کمی اور توانائی کی قیمتیں بڑھیں۔ ایڈجسٹمنٹ دوہرے خسارے کو قابو میں لانے کیلئے کی گئی۔ ایڈجسٹمنٹ سے درآمدات کم ہوئیں اور جاری خسارہ کم ہوا۔ ایڈجسٹمنٹ نے بڑی صنعتوں کی پیداوار کم کی۔ چار سالوں میں مہنگائی ہدف سے زیادہ بڑھی ہے۔ زرعی شعبے کی زبوں حالی کے اثرات خدمات کے شعبے پر مرتب ہو رہے ہیں۔ گھرانوں کی آمدنی‘ اخراجات اور بچتوں پر حالات کا منفی اثر ہے۔ حقیقی شرح نمو 9 سال کی کم ترین سطح پر ہے۔
مہنگائی ہدفت سے زیادہ رہی، حقیقی شرح نمو 9 سال کی کم ترین سطح پر آ گئی: سٹیٹ بنک
Oct 29, 2019