زیرسمندر گیس سے متعلق کسی نے وزیراعظم کو بڑھا چڑھا کر معلومات دیں: ایم ڈی پاکستان پٹرولیم

Oct 29, 2019

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل) کے منیجنگ ڈائریکٹر معین رضا خان کا کہنا ہے کہ زیر سمندر تیل و گیس کے ذخائر کی کامیابی پرکسی نے وزیراعظم عمران خان کو بڑھا چڑھا کر معلومات فراہم کیں۔ چند ماہ قبل کراچی کے قریب گہرے سمندر میں تیل و گیس کے ذخائر کے لیے ڈرلنگ کی گئی تھی اور وزیراعظم عمران خان نے بھی اس حوالے سے عوام سے کہا تھا کہ کراچی سے آگے سمندر میں گیس کا کنواں کھودا جا رہا ہے، ہو سکتا ہے وہاں سے گیس کا اتنا ذخیرہ ملے کہ پاکستان کو 50 سال گیس باہر سے منگوانی ہی نہ پڑے۔ کیکڑا ون کے مقام پر 5500 میٹر سے زیادہ گہرائی تک ڈرلنگ کی گئی تھی لیکن وہاں سے ذخائر نہ مل سکے تھے جس پر ڈرلنگ کا کام بند کر دیا گیا تھا۔ اس حوالے سے ایم ڈی پی پی ایل کا کہنا ہے کہ سمندر میں تیل و گیس کی تلاش کے منصوبے پر شک نہ کیا جائے۔

مزیدخبریں