میاں شریف کی 15ویں برسی آج منائی جائیگی

لاہور (این این آئی)سابق وزیر اعظم محمد نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہباز شریف کے والد میاں محمد شریف کی 15ویں آج ( منگل ) کو منائی جائے گی ۔ اس دن کی مناسبت سے مختلف مقامات پر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔ برسی کی مرکزی تقریب جاتی امراء رائے ونڈ میں منعقد ہو گی ۔ شریف خاندان کے افراد اور پارٹی رہنما میاںمحمد شریف مرحوم کی قبر پر حاضر ی دے کر قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کریں گے ۔میاں محمد شریف 29اکتوبر 2004کو جدہ میں انتقال کرگئے تھے ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...