ماسکو (اے پی پی) روس نے کہا ہے کہ امریکی صدر نے داعش کے سربراہ کی ہلاکت کی تصدیق کی ہے، ہم بھی جائزہ لے رہے ہیں، مکمل تصدیق ہو گئی تو روس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں امریکہ کا ساتھ دینے کے لئے سنجیدگی سے غور کرے گا۔ روس کے صدر ولادیمیر پوٹن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے میڈیا کو بتایا کہ روسی فوج نے ٹرمپ کے دعویٰ سے قبل اس اعلان پر شکوک و شبہات کا اظہار کیا تھا ۔ ہمارے فوجی افسران نے اس علاقے میں جائزہ لیا ہے، انہوں امریکی جہاز اور ڈرون بھی دیکھے تھے۔ پیسکوف نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ اگر واقعی میں بغدادی کی موت کے بارے میں معلومات کی تصدیق کردی گئی تو پھر روس بین الاقوامی دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ٹرمپ کا ساتھ دینے کے لئے تیار ہوگا اور اس سلسلے میں امریکہ سے سنجیدگی کے ساتھ بات کر سکتا ہے۔