زرداری کی طبیعت سنبھلنے لگی، ڈاکٹر نے ہسپتال سے جانے کی اجازت نہیں دی

Oct 29, 2019

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) سابق صدر آصف زرداری کی طبیعت آہستہ آہستہ بحال ہونے لگی۔ ڈاکٹرز کا خصوصی میڈیکل بورڈ روزانہ کی بنیادوں پر چیک اپ کررہا ہے۔ پمز ہسپتال میں زیر علاج سابق صدر آصف علی زرداری کی پلیٹ لیٹس کی تعداد بہتر ہونے لگی ہے، شوگر لیول اور بلڈ پریشر بھی معمولی ہے جبکہ کمر اور گردن کی تکلیف میں بہتری نہ آسکی۔ روزانہ کی بنیادوں پر فزیو تھراپی جاری ہے۔ ڈاکٹرز نے آصف علی زرداری کو مساجر کے استعمال کی بھی ہدایات دے دیں جب تک زرداری کی طبیعت مکمل طور پر سنبھل نہیں جاتی ہسپتال سے جانے کی اجازت نہیں دے سکتے۔

مزیدخبریں