امریکی ایوان نمائندگان میں صدرڈونلڈٹرمپ کے مواخذے کے لئے تحقیقات اورمتعلقہ طریق کارکی توثیق کے لئے قراردادپررائے شماری اس ہفتے ہوگی۔
سپیکرنینسی پلوسی نے ڈیموکریٹس کے ارکان کے نام ایک خط میں کہا کہ اس اقدام سے ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے سرکاری دستاویزات کے اجراء ،عدالتی احکامات پرعملدرآمدمیں خلل ڈالنے یاایوان نمائندگان کی کارروائی میں مداخلت پیدا کرنے سے متعلق اس کے اختیارات کے حوالے سے تمام شکوک وشبہات دور ہوجائیں گے۔