نیپال کے ایک کوہ پیما نے انتہائی کم مدت میں دنیا کی 14 بلند ترین چوٹیاں سر کرنے کا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے ۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنی پوسٹ میں نیپالی کوہ پیما نرمل پرجا کا کہنا ہے کہ انہوں نے 7 ماہ کے دوران جن14 پہاڑی چوٹیوں کو سر کیا اُن کی بلندی 8 ہزار میٹر سے زیادہ تھی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل اس نوعیت کا کوہ پیمائی کا ریکارڈ 7سال 11ماہ اور14 دن میں قائم کیا گیا تھا۔